Draft:آزاد مہدی

From Wikipedia, the free encyclopedia
Jump to navigation Jump to search

آزاد مہدی شاعر ۔ادیب اصل نام فدا حسین اور قلمی نام آزاد مہدی ہے۔30-اپریل 1959ء کو محلہ سنگ تراش ،شاہدرہ ٹاون لاہور میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام منظور حسین جراح تھا جو شاہدرہ کے مشہور جراح تھے،مگر انھوں نے والد صاحب کا پیشہ نہیں اپنایا۔پرائمری تک تعلیم حاصل کرنےکے بعد ان کے والد نے جراحت سیکھ لی۔والد کا انتقال 2008ء میں ہوا۔والدہ کا نام نواب بی بی تھا جن کا وصال 2000ء میں ہوا۔دادا علی محمد،درویش منش آدمی اور ہیر وارث شاہ کے حافظ تھے۔آزاد مہدی 2 بہن اور 3 بھائی تھے۔بھائیوں میں آزاد مہدی سب سے بڑے اور ان سے بڑی ایک بہن تھی۔بچپن سے ہی اردو ادب کی طرف شغف تھا۔آنہ لائبریری سے دائجسٹ لے کر پڑھا کرتے تھے۔عقیدے کے اعتبار سے اثنا عشری ہیں۔ تعلیم ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول شاہدرہ ٹاون سے حاصل کی۔میٹرک کا امتحان 1975 ء میں گورنمنٹ M.P.E ہائی سکول شاہدرہ ٹاون سے پاس کیا۔1977 ء میں M.A.O کالج لاہور سے ایف۔اے آرٹس کیا،جس میں ان کے مضامین سوکس اور اسلامیات تھے۔ بی-اےاسلامیہ کالج سول لائنز سے 1981ء میں پاس کیا جس میں مضامین تاریخ اور سوکس تھے۔ایف –اے میں انگلش کے پرچے میں فیل ہونے کی وجہ سے دو سال تک پڑھ نہ سکے۔ ملازمت بی-اے کے بعد 30-مارچ 1983ء میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور میں بہ طور ملازمت کا آغاز کیا اور 29-اپریل 2019ء میں بہ طور سپرنٹنڈنٹ امتحانات سیل ریٹائر ہوئے۔ملازمت کے دوران ہی M.A اردو کا امتحان پنجاب یونی ورسٹی سے پرائیویٹ پاس کیا۔ان کے اساتذہ میں شہرت بخاری اور ڈاکٹر احراز نقوی تھے۔ ادبی زندگی آزاد مہدی نے شاعری سے اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا اور اس کی پرورش کے لیے بہت ساری محبتیں بھی کیں مگر نہ محبت پنپ سکی اور نہ شاعری۔اس سلسلے میں ان کا ایک واقع بڑا اہم ہے کہ جب وہ اسلامیہ کالج میں بی-اے کے طالب علم تھے تو انھوں نے اپنی شاعری شہرت بخاری کو دکھائی،جو اس وقت کالج کے پرنسپل تھے۔سردیو ں کا موسم تھا وہ باہر کرسی ڈال کر دھوپ تاپ رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اندر میز پر رکھ دو میں دیکھ لوں گا۔اگلے دن آزاد مہدی اصلاح شدہ غزلیں لینے گئے تو شہرت بخاری نے کہا کہ ابھی بہت کچا پن ہے اور محنت کرو۔اندر غزلیں رکھی ہیں لے جاو۔میں نے غزلیں اٹھائیں اور سیڑھیوں کے پاس جا کر کہا میں نے رباعی بھی لکھیں ہیں۔یہ کہا کر وہاں سے بھاگ آئے۔پھر افسانے لکھنا شروع کیے اور پہلا افسانہ 1987ء میں حرمِ امن کے نام سے لکھا جو صداقت اخبار میں شائع ہوا۔افسانے کا پس منظر سعودیہ عرب کے حالات پر تھا۔بعد میں ان کو محسوس ہوا کہ افسانے کی بجائے اصل میدان ناول ہے،اور چار ناول لکھ چکے ہیں۔افسانے کم تعداد میں لکھے ہیں۔ یہ ادب میں منشی پریم چند،بالزاک،والٹیئر،فیودر دوستوئیفسکی اور او ہنری شامل ہیں۔ زبانیں اردو۔پنجابی شاعری میں استاد شاعری میں شہزادہ لطیف سے اصلاح لی۔ زبانوں کے تراجم کا مطالعہ آزاد مہدی نے اردو۔فارسی۔ایرانی۔عربی۔روسی۔فرانسیسی۔امریکی ادب اور بلغاریہ کا ادب پڑھا۔ کتب میرے لوگ(ناول)1989ء۔اس ناول کا موضوع اقلیت کے مسائل پر تھا۔ دلال(ناول)اس میں مذہبی فرقہ واریت کے اثرات کو موضوع بنایا ہے۔ اس مسافر خانے میں(ناولٹ)بے گھر لوگوں کے مسائل پر لکھا گیا۔ ایک دن کی زندگی(ناول)چھوٹے طبقے کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ پیرو(ناول)زیر طبع- غیر معروف لوگوں کا جہنم ۔افسانوی مجموعہ بھی زیرِ طبع ہے۔جس میں دس افسانے شامل ہیں۔یہ افسانوں صادق ہدایت اور جیم جوائس کی تکنیک پر لکھے گئے ہیں۔اس کتاب میں ان کا ایک افسانہ'ہنسنے والا کمرہ'بھی شامل ہے جو 'ادبِ لطیف' کے اکتوبر،نومبر کے شمارے میں شائع ہوا۔ دوست اعجاز ملک-شجاعت علی-میاں شہزاد(سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق لاہور)-مقصود خالق(سیکرٹری انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور)-یاسر محمود-عابد حسین عابد-ذیشان ادیب-شہزادہ علی ذوالقرنین شامل ہیں۔ اولاد دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا ۔زیرِ طبع 'پیرو'ناول اس کے ہی پس منظر میں ہے۔ سکونت محلہ سنگ تراش،شاہدرہ ٹاون لاہور میں ہی سکونت پذیر ہیں۔

References

[edit]